Saturday, April 20, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا
September 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق  شام اور رات کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہے گا،  شام اور رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔  کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے جب کہ  خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا ۔ دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید کی جا رہی ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان، پشاور اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا ۔  مٹھی، کراچی، دادو، ٹھٹہ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ  حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، شکار پور اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 نجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک بتایا جا رہا ہے ۔  خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا ماکان ہے ۔ بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔