Saturday, April 20, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا
June 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک  رہے گا۔  پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم  رہنے کا امکان ہے ۔ شہر  لاہور میں پارہ آج صبح ہی 36 ڈگری سے اوپر چلا گیا ،  کراچی میں بھی گرمی اور حبس کا زور برقرار  ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ ادھر مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ جون میں سورج پورے جوبن پر  آگیا ، ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے جس سے شہریوں کے چہرے مرجھا گئے، لاہور میں پارہ 45 ڈگری تک جانے لگا۔ بلوچستان کے علاقے تربت میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے علاقے سکھر میں 48 ، ملتان  47 اور پشاور میں درجہ حرارت 41 ڈگری  تک جانے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں پارہ  چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتارمیں کمی آئے گی۔ ادھرموسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ،ہزارہ ،مردان ،پشاور ،کوہاٹ میں چندمقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بادل برسنے کا امکان ہے۔