Sunday, May 5, 2024

ملک کے بیش شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ،غیر ضروری آمد و رفت پر پابندی

ملک کے بیش شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ،غیر ضروری آمد و رفت پر پابندی
June 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پھلاؤ کے پیش نظر ملک کے بیس شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ، ان شہروں کے سیل کردہ علاقوں میں غیر ضروری آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

لاہور میں پہلے مرحلے میں 57 علاقے سیل  کئے گئے ہیں ، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری  کردیا۔ سیل کئے گئے علاقوں سے غیرضروری باہر جانے اور آنے پر پابندی ہوگی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن  ہے ، کورونا کے حوالے سے ہاٹ اسپاٹ ایریاز دو ہفتے تک سیل رہیں گے۔

ضلع نوشہرہ میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

کورونا کی صورتحال سنگین ہونے پر کراچی کے تین اضلاع  میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی تیار کی گئی ۔ ضلع شرقی،غربی اور کورنگی کی 43یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائےگا۔

دیگر3 اضلاع میں بھی  ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ حیدرآباد میں کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے  ۔ لاڑکانہ کے کئی علاقے آج سیل کیے جائیں گے جبکہ سکھر، گھوٹکی، خیرپور اور دیگر اضلاع میں بھی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے ۔