Sunday, September 8, 2024

ملک کے بالائی علاقوں پر بادل چھا گئے !!! پیر تک مختلف علاقوں میں بارشیں ہونگی: محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں پر بادل چھا گئے !!! پیر تک مختلف علاقوں میں بارشیں ہونگی: محکمہ موسمیات
August 21, 2015
لاہور (92نیوز) ملک کے بالائی علاقوں کا مطلع ابرآلود ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج سے سوموار تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ بعض مقامات پر بادل کھل کر برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار روز کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، مردان،کوہاٹ ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پشاور میں 62 ملی میٹر ہوئی جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اورنوکنڈی میں45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔