Thursday, April 25, 2024

ملک کے بالائی علاقوں میں شدیدطوفان اور بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 35ہوگئی

ملک کے بالائی علاقوں میں شدیدطوفان اور بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 35ہوگئی
June 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں آنے والے طوفان باد وباراں  سے مختلف واقعات میں  مرنے والے افراد کی تعداد پینتس ہوگئی  جڑواں شہروں میں کئی گھنٹے تک  بجلی بحال نہ ہونے پر شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا  رہے  جبکہ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی بھی   پیش  گوئی کردی ۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی اسلام آباد میں بدھ کو 148 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان آیا جس نے ہر طرف تباہی مچادی۔ دیواریں گریں چھتیں گریں کھمبے، درخت اور بل بورڈزطوفانی بارش کے سامنے سب ڈھیر ہوگئے بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اور میٹرو بس سروس تک معطل کر نا پڑی۔ جڑواں شہروں میں رات گزری، صبح ہوئی اور پھر دن بھی  گزر گیا لیکن سی ڈی اے کا عملہ نہ جاگا مجبورا شہری خود سڑکوں پر گرے کھمبے اور درخت  ہٹاتے رہے۔ پنجاب ،خیبر پختو نخوا اور فاٹا  میں آنے والے طوفان بادوباراں نے کئی  قیمتی  جان لے لیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ادھر محکمہ موسمیات کے حکام  نے مزید طوفان کی  پیش گوئی کردی  ساتھ یہ دھماکا  بھی کردیا کہ ہوا کی  رفتارکا اندازہ  لگانا موجود ہ آلات سے ممکن نہیں ۔ آئندہ  چوبیس   گھنٹے کے دوران  راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا اور بالائی علاقوں میں  گرج چمک کے ساتھ مزید  بارش کی پیش گوئی کردی  جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا  بھی امکان ہے۔