Tuesday, May 21, 2024

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کے ڈیرے ، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 16 تک گر گیا

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کے ڈیرے ، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 16 تک گر گیا
December 25, 2019
 سکردو (92 نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال لیئے۔ ہر شے جم گئی۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 16 تک گر گیا۔ بلتستان ڈویژن ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ خون جما دینے والی سردی نے لوگ گھروں میں محصورکر دیا۔ کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئیں۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرنے سے گھروں کے پائپ لائن کا پانی جم گیا۔ سکردو شہر میں درجہ حرارت منفی 20 ، گانچھے میں 22 شگر میں 16 اور کھرمنگ میں 18 تک ریکارڈ کیا گیا۔ بلتستان ڈویژن میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے ۔ سکردو شہرمیں اب تک ایک فٹ اور بالائی علاقوں میں 4 فٹ برف پڑ چکی ہے۔ بالائی علاقوں ارندو، گلتری، شیلا، شغر تھنگ سے شہر کا زمینی راستہ ایک ماہ سے بند ہونےسے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سخت سردی سے بچنے کے لیے مقامی لوگ ملک کے گرم علاقوں کا رخ کر رہے ہیں ۔