Wednesday, May 8, 2024

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ، مری کی اکثرسڑکیں برف اوررش کے باعث بند ہوگئیں

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ، مری کی اکثرسڑکیں برف اوررش کے باعث بند ہوگئیں
January 6, 2017

مری(92نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔مری کی اکثر سڑکیں برف اور رش کے باعث ٹریفک کےلئے بندہوگئیں۔ایکسپریس وے،جی ٹی روڑ پر شدید ٹریفک جام  کی وجہ سےسیاحوں کی بڑی تعداد گلیات میں پھنس گئی۔

تفصیلات کےمطابق برفباری نے ملکہ کوہسارمری   کےحسن کوچارچاند تولگادئیے،لیکن آسمان سےمسلسل گرتےروئی کےگالےاتنےزیادہ پڑےکہ  راستےہی بندہوگئے ہرطرف برف ہی برف ہونےسے مری اورگلیات  کی اکثر سڑکیں ٹریفک کےلئے بندہوگئیں۔رہی سہی کسرسیاحوں کےرش نےپوی کردی ایکسپریس وے،جی ٹی روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگیاجس سےہزاروں سیاح سڑکوں پرپھنس گئے۔ سیاحوں کے رش کے باعث  نتھیاگلی،ایوبیہ،،،کل ڈنا روڈ،جھیکا گلی چوک،کمپنی باغ میں ٹریفک کاپہیہ  جام ہوگیا۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں رگوں میں خون جمادینےوالی سردی   میں  بچے خواتین   اورمردٹریفک جام میں پھنسےبےبسی کی تصویربنےہوئےہیں۔ سردی نےملک بھرمیں اپنےقدم مضبوطی سےجمالئےہیں۔دیربالامالم جبہ، کالام، وادیٗ نیلم، مری، گلیات میں اوسطاً 02 فٹ جبکہ کاغان اور ناران میں اوسطاً 01 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔سوات اورقریبی علاقوں میں  بھی  برفباری کے بعد سیاحوں کارش  بڑھ گیا ہےلیکن برفباری کی وجہ سےسڑک بندہونےسےلوگوں کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔