Friday, May 17, 2024

ملک کے بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
February 13, 2020
اسلام آباد( 92 نیوز) ملک کے بالائى علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق  شمالى علاقہ جات میں سردى کى شدت برقرار رہےگى جبکہ  پٹن،سیدو شریف،دیر، سوات، کالام،مالاکنڈ، پاراچنار ،کرم اورپشاور کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ   گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے ،   راولپنڈی اسلام آباد میں مطلع ابر آلود اور ہلکى بوندا باندی ہوگی   اور   ملک کے ديگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ گزشتہ روز بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں بارش ہوئی،  کالام ،مالم جبہ،اسکردو ، گوپس ، بگروٹ اور ہنزہ میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسميات  کالام 14 ، پاراچنار 11ملى ميٹر بارش ريکارڈ کى گئى ۔