Saturday, April 20, 2024

ملک کے 46 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

ملک کے 46 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
August 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ملک کے 46 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا ، 85لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرےپلائے جائیں گے۔ ننھے چاند گرہن لگنے سے گہنا گئے،ملک کے کئی شہروں میں پولیو کیسز سامنے آنے پرحکومت کے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے موذی  مرض کے خاتمے کےلیے ملک کے 46 اضلاع میں بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں،ہدف 85لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد  پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 27اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی،16ہزار 800ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 46لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلائے جائیں گے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیوبابر عطا نے  مہم کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ نےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم قوم کے بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے،عوام سے اپیل ہے بچوں کو قطرے پلائیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے بڈھ بیر، سوڑیزئی، ماشو خیل اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور  پولیو مہم کو فراہم کی گئی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

ملک بھر میں پولیو کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب کے دارالحکومت سمیت چار شہروں میں پولیو مہم کا  آغاز ہوگیا، 29اگست تک جاری رہنے والی مہم کے دوران 19لاکھ72ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،لاہور میں 5ہزار سے زائد ٹیمیں  تشکیل دی گئی ہیں۔ بلوچستان کے 7اضلاع میں بھی پولیو مہم شروع ہوگئی ، 7روزہ مہم کے دوران دس لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،انسداد پولیو مہم میں چار ہزار460ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر عطا کہتے ہیں 25سال سے بندوق کی نوک پر قطرے پلا پلا کر والدین کو متنفرکیا گیا ، گرفتاریاں کرکے ڈرایا گیا، پہلی بار انکاری والدین میں سے کسی کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔ ادھر ماشوخیل میں پولیو کے خلاف ڈرامہ رچانے والے نذر محمد کی عقل ٹھکانے آگئی، پولیو پروگرام کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے نذر محمد نے بھی ویکسین کی اہمیت کو تسلیم کرلیا۔ [caption id="attachment_237912" align="alignnone" width="500"] انسداد پولیومہم کیخلاف ڈرامہ کرنیوالے نذیر محمد کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے ‏[/caption] پولیو مہم کا آغازماشوخیل میں اسی اسکول سے ہوا جہاں پولیو ویکسین کیخلاف ڈرامہ رچایا گیا اور پراپیگنڈا کرنے والے نذر محمد نے خود بھی قطرے پئیے بچوں کوبھی پلوائے۔