Thursday, April 25, 2024

ملک کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

ملک کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع
August 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گئی۔ امیدوار تیس اگست تک کاغذات جمع کروا سکیں گے جبکہ پولنگ چودہ اکتوبر کو ہو گی۔ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے ابتدائی نام اکتیس اگست کو جاری کریں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال چار ستمبر کو ہو گی۔ آر اوز کے فیصلوں  پر اپیلیں آٹھ ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلٹ ٹربیونلز تیرہ ستمبر تک فیصلے کریں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں چودہ ستمبر کو جاری ہوں گی۔ پندرہ ستمبر تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات سولہ ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔