Friday, March 29, 2024

ملک کے 124 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غاز ہو گیا

ملک کے 124 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غاز ہو گیا
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) – ملک بھر کے 124 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

کووارڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک کے تین کروڑ، تیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دولاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مہم میں بلوچستان کے 33، خیبر پختونخوا کے 35، پنجاب کے 20 اور سندھ کے 30 اضلاع شامل ہیں۔ مہم اسلام آباد اورآذاد جموں و کشمیرکے دو اضلاع میں بھی ہورہی ہے۔

کوارڈینیٹر پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں گے، کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہم ہورہی ہےجس  سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مہم کی کامیابی میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ضرور ویکسین دیں، بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ویکسین پلانا لازمی ہیں۔