Wednesday, April 24, 2024

ملک کی پہلی ایس ایم ای پالیسی وفاقی کابینہ سے منظور

ملک کی پہلی ایس ایم ای پالیسی وفاقی کابینہ سے منظور
December 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چھوٹے اور درمیانے کاروبار کےلیے بڑی سہولت مل گئی۔ ملک کی پہلی ایس ایم ای پالیسی وفاقی کابینہ سے منظور ہو گئی۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ایس ایم ای پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ خسرو بختیار کا کہنا ہے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑے مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایس ایم ای کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے درجے میں کئی شعبوں کو کوئی این او سی کی ضرورت نہیں۔ اب کاروبار شروع کرنے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

وزیر صنعت وپیداوار کا کہنا تھا کہ پالیسی کو بنانے کیلئے مینوفیکچرنگ شعبے کو 10 کروڑ سے کم ٹرن اوور کو 0.25 کر دیا گیا۔ 25 کروڑ کا ٹرن اوور رکھنے والوں کیلئے ٹرن اوور ٹیکس 0.5 فیصد رکھا گیا ہے۔ 10 کروڑ ٹرن اوور والوں پر 7.5 فیصد انکم ٹیکس اور 25 کروڑ ٹرن اوور پر 10 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہو گا۔ کمرشل بینک 30 ہزار نئے کاروباروں کو 1 کروڑ روپے تک بغیر ضمانت قرض دیا جائے گا۔ اگر کاروبار میں نقصان ہوتا ہے تو 40 فیصد حکومت اور کمرشل بینک برداشت کریں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای پالیسی کا اہم اعلان ہے۔ ہم درامدی میعشت تھے اور اب ہم معیشت کو شفٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان کو مضبوط صنعتی بنیاد چاہے جس کیلئے پیداواری صلاحیت بڑھائیں گے۔