Tuesday, April 23, 2024

ملک کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا،چیئرمین نیب

ملک کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا،چیئرمین نیب
December 6, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا 70 سالہ پرانے مرض کو نیب اکیلے دور نہیں کرسکتا۔ سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ریاست مدینہ خواب کی تعبیر صرف حکومت کی نہیں، ہمیں بھی اپنے ذاتی مفادات قومی مفادات کے تابع رکھنا ہونگے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا احتساب اگر جرم ہے تو  یہ جرم کرتے رہیں گے۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا نیب نے کرپشن کے خلاف پہلی اینٹ رکھ دی ہے تاکہ عمارت کی تعمیر کی جاسکے۔ وہ وقت ضرور آئے گا جب ہم لوگوں کے آگے دامن نہیں پھیلائیں گے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بولے ملک کیساتھ وفاداری کی کچھ نہ کچھ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور ہم وہ قیمت ادا کررہے ہیں۔ کبھی کسی  فیس کو نہیں صرف کیس کو دیکھیں گے۔ ملکی دولت جو چند لوگوں نے لوٹی کوشش ہے اسے واپس لایا جائے۔