Friday, March 29, 2024

ملک کی تعمیرو ترقی میں ایف ڈبلیو او کا اہم کردار

ملک کی تعمیرو ترقی میں ایف ڈبلیو او کا اہم کردار
October 31, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیروترقی میں ایف ڈبلیو او کا اہم کردا رہے اقتصادی راہداری کےلئے ایک ہزار کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا منصوبہ آرگنائزیشن کاطرہ امتیازہے۔ ایف ڈبلیو او کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے مزید کیا کہا۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب تھلیاں کے مقام پر فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہنا تھاکہ ملک کی تعمیرو ترقی میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کا اہم کردار ہے۔ قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے بعداقتصادی راہداری کے لئے ایک ہزار کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ایف ڈبلیو او کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرو ترقی کے منصوبوں کے دوران آرگنائزیشن کے 1300افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس سے پہلے ایف ڈبلیو او ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل خالد اصغر اور میجر جنرل محمد افضل نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔