Tuesday, April 23, 2024

بیوروکریسی اپنےکام کی بجائے ایک شخص کو بچانے میں مصروف ہے، مصطفیٰ کمال

بیوروکریسی اپنےکام کی بجائے ایک شخص کو بچانے میں مصروف ہے، مصطفیٰ کمال
December 9, 2017

لاہور (92 نیوز) سربراہ پی یس پی مصطفیٰ کمال طاہرالقادری سے ملاقات کرنے کے لیئے وفد کے ساتھ لاہور پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کو نہیں مانتے،اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیان بازی پر نواز شریف کو نقصان ہو گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کی بیوروکریسی اپنےکام کی بجائے ایک شخص کو بجانے میں مصروف ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نون لیگ کو اب سمجھ لینا چاہیےکہ نواز شریف ملک کی قیادت  نہیں کر سکتے، وہ عدلیہ کے خلاف تقاریر کر کے درست نہیں کر رہے، عدالتوں کے فیصلے مانے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔