Monday, September 16, 2024

ملک کی بہتری کا فریادی ہوں،اسی لئے چیف جسٹس کے پاس گیا، وزیر اعظم

ملک کی بہتری کا فریادی ہوں،اسی لئے چیف جسٹس کے پاس گیا، وزیر اعظم
March 30, 2018

 سرگودھا (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی بہتری کا فریادی ہوں ،اسی لئے چیف جسٹس کے پاس گیا ۔

 سرگودھا میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات ہوئی تو ہل چل مچ گئی ،ایسے میں لفظ فریادی کی گونج بھی سننے کو ملی ۔ انہوں نے کہا کہ ہاں میں فریادی ہوں ۔

 ادھر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے بھی معاملے میں انٹری ڈالی اور فریادی کا لفظ وہ بھی موجودہ وزیر اعظم کے لئے نواز شریف کو خاصا ناگوار گزرا ۔

 نواز شریف نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ کہا کہ فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس کو زیب نہیں دیتے ۔ یہ کہنا کہ وہ میرے پاس آئے تھے یہ بھی زیب نہیں دیتے ۔

 دوسری طرف  چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے بھی تردید کی کہ اُنہوں نے وزیر اعظم کے لئے فریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا ، مگر یہ کیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تو معاملہ ہی اُلٹ دیا اور دوٹوک کہا کہ فریادی بن کر گیا مگر پاکستان کے لئے سوال یہ ہے ملاقات کے تمام پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس ایک لفظ پر اتنا شور شرابا کیوں؟ کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا ۔