Friday, April 26, 2024

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو شرم آنی چاہئے ، عبداللہ ریاڑ

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو شرم آنی چاہئے ، عبداللہ ریاڑ
July 22, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنما  عبداللہ ریاڑ نے  پاکستان دشمنوں کو تنقید کا نشانہ بنائے رکھا ،  کیپٹل ارینا ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو شرم آنی چاہئے ،ہال میں موجود تمام افراد پیسے لےکر شروع کیا گیا اپوزیشن ایجنڈا مسترد کرتے ہیں۔ اپنے خطاب میں عبداللہ ریاڑ کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے غیر ممالک میں موجودریاست پاکستان کے ذمہ دار افسروں کوملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی معاونت پر شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس ہال میں موجود تمام افراد تم لوگوں کا پیسے لے کر شروع کیاگیا ایجنڈا مسترد کرتے ہیں ۔