Sunday, May 19, 2024

ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، وزیراعظم

ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، وزیراعظم
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراے اعلی، وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی، گورنر خیبرپختونخواہ اوراعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کو پولیو فری بنانے سے متعلق پیشرفت رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ وزراے اعلی نے انسداد پولیو مہم کو مذید موثر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے۔ پولیو ٹیموں کو پاک فوج کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔