Friday, April 26, 2024

ملک کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم لئے طبی ماہرین کیساتھے وکلا بھی میدان میں آگئے

ملک کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم لئے طبی ماہرین کیساتھے  وکلا بھی میدان میں آگئے
December 3, 2020

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ، 4 دسمبر تک 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ارض وطن کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے رواں برس میں تیسری قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے ، 30 نومبر سے جاری مہم 4 دسمبر تک جاری رہے گی، جس میں 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز وکلاء بھی میدان میں آگئے ہیں، کہتے ہیں والدین اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ بچے اس معذور کرنے والی بیماری سے بچے رہیں اور محفوظ رہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ معذوری ایک دن کی نہیں، ہے بات عمر بھر کی ، والدین تعاون کریں اور پولیو سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھیں ۔

ملک گیر انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔