Friday, March 29, 2024

ملک کو ون یونٹ بنانے کی کوشش کی تو ایک لات مار کر حکومت گرا دوں گا ، بلاول بھٹو

ملک کو ون یونٹ بنانے کی کوشش کی تو ایک لات مار کر حکومت گرا دوں گا ، بلاول بھٹو
April 4, 2019

گڑھی خدا بخش (92 نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ملک کو ون یونٹ بنانے کی کوشش کی تو ایک لات مار کر حکومت گرا دوں گا۔

ذوالفقار بھٹو کی 40 ویں برسی پر بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم بھٹو شہید کا آئین ختم کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم گھوٹکی میں کہتا ہے 18 ویں ترمیم سے وفاق کمزور ہو گیا ہے۔ یہ شہید بھٹو کےآئین اور لوگوں کے حقوق کے دشمن ہیں۔  

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت کو خبردار کر رہا ہوں کہ 18ویں ترمیم کو مت چھڑیں ۔ ون یونٹ لاگو کرنے کی کوشش کریں گے تو حکومت ختم کردوں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا خان سندھ کا نمک کھا کر کہتا ہے اسے سندھ کی ضرورت نہیں۔ سندھ کوتمہاری ضرورت نہیں۔ بلاول بھٹو ہم جانتے ہیں اسے سندھ نہیں سندھ کے وسائل چاہئیں۔ وہ آج بھی سندھ کے 120 ارب پر سانپ بن کر بیٹھا ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا نیب گردی کےذریعے ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں۔ یہ کیا سمجھتے ہیں بھٹو شہید کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ڈر جائے گا۔ ہم ظلم کی ہر طاقت سے ٹکرائیں گے ۔ عوام یقین رکھیں آخری سانس تک ان کے ساتھ رہوں گا۔ شہید بھٹو کا ادھورا مشن پورا کریں گے۔ شہیدوں کی سرزمین پر وعدہ کرتا ہوں میری زندگی آپ کی امانت ہے۔ کبھی مایوس نہیں کروں گا۔