Thursday, May 2, 2024

ملک کو نالائقی سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کا وقت آ گیا ، مریم نواز

ملک کو نالائقی سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کا وقت آ گیا ، مریم نواز
October 29, 2020
 لاہور (92 نیوز) مریم نواز نے کہا ملک کو نالائقی اور ووٹ چوری سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کا وقت آ گیا۔ مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں کہا میدان میں اترنے کا وقت آ گیا۔ بارہ یا تیرہ دسمبر کو لاہور میں آخری جلسہ ہو گا۔ فیصلہ کن جلسے میں اگر لاہوری شریک ہوئے تو لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ریت کی دیوار کو آخری دھکے کی ضرورت ہے ۔ لاہور نے زور لگا دیا تو حکومت نظر نہیں آئے گی ۔ لاہوریں جب بولیں گے تو پاکستان کو سننا پڑے گا۔ لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان سنتا ہے۔ مریم نواز بولیں مخالفین کہتے ہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی تو ملک کے کونے کونے میں نوازشریف نظر آرہا ہے ۔ پوری ریاست کی قوت نوازشریف کے پیچھے لگا دی لیکن آج اکٹھے بیٹھے لرز رہے ہیں ۔ نوازشریف اور ووٹ کی لاج رکھنے کا وقت آ گیا ہے۔ نوازشریف کے بیانیے کو گھر گھر پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔