Thursday, May 9, 2024

ملک کو معاشی طور پر کنگال کردیا، احسن اقبال

ملک کو معاشی طور پر کنگال کردیا، احسن اقبال
June 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا، ملک کو معاشی طور پر کنگال کردیا گیا ہے۔

سوموار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ، حکومت کی ساری توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے۔

اُنہوں نے کہا، ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کردیا گیا تاکہ من پسند پیاروں کو کلین چٹ دی جائے۔ رنگ روڈ کیس میں بھی بابر اعوان کی عدالت لگے گی اوروہ ملزموں کو کلین چٹ دے دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ہم نے دوہزار سترہ اٹھارہ میں اکیس سو ارب ترقیاتی بجٹ رکھا تھا۔ آج بھی وہی بجٹ رکھا گیا جو مہنگائی کے تناسب سے 2018 کا سولہ ارب بنتا ہے۔ کہا کہ وزیر خارجہ نے کہا میں بجٹ پڑھوں۔ میں نے بجٹ پڑھ کر ہی بات کی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ، ہمارے دورِحکومت میں ترقی کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی تھی اب 11 سے نیچے بھی آ چکی ہے۔

اُنہوں نے کہا، قومی اسمبلی میں بھارتی جاسوس کو فائدہ دینے کے لیے قانون پاس کیا گیا۔ یہ سب کچھ بھارت کی خوشنودی کے لیے کیا جا رہا ہے، اسی کمزوری کی وجہ سے بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا۔

احسن اقبال جوش خطاب میں جج ارشد ملک کی جگہ ویڈیو اسکینڈل جج بشیر سے منسوب کر گئے، غلطی کا احساس ہونے پر معذرت کر لی۔