Friday, April 19, 2024

ملک کو لوٹنے والے کس منہ سے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں ، عبدالعلیم خان

ملک کو لوٹنے والے کس منہ سے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں ، عبدالعلیم خان
January 1, 2019
لاہور (92 نیوز) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ایسا کوئی منصوبہ نہیں جس میں مسلم لیگ ن نے مال نہ بنایا۔ ملک کو لوٹنے والے کس منہ سے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیر بلدیات علیم خان کی صدارت میں شہر کی صفائی سے متعلق ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر علیم خان نے صفائی کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایک سوال پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ میٹروٹرین کا منصوبہ سفید ہاتھی ہے مگر اسے مکمل کئے بغیر چارہ نہیں۔

نیب جب بھی بلائے گا پیش ہوں گا ، علیم خان

سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا منصوبہ نہیں جس پر مسلم لیگ ن نے مال نہ بنایا ہو۔ ملک کو لوٹنے والے کس منہ سے میرے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایک سوال پر بولے گورنر راج لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے چوالیس زونل آفیسرز شریک ہوئے۔ زونل آفیسرز نے شکوہ کیا کہ سیاسی بھرتیاں ہوئیں۔ عملے کی حاضری سمیت ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔