Thursday, April 25, 2024

ملک کو لوٹنے والے چوروں اور لٹیروں کا احتساب ہوگا،شہزاد اکبر

ملک کو لوٹنے والے چوروں اور لٹیروں کا احتساب ہوگا،شہزاد اکبر
July 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے  کہا کہ ملک کو لوٹنے والے چوروں اور لٹیروں کا احتساب ہوگا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر  مواصلات مراد سعید کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست نے پولیٹیکل ادارے کو تباہ کردیا، جسٹس قیوم کی ٹیپ کے پیچھے کون تھا،کون جسٹس قیوم کو فون کرکے فیصلے لکھنے کا کہتا تھا، پاناما کیس کے دوران کون شخص جیل میں گیا جس نے جے آئی ٹی،عدلیہ کو دھمکیاں دیں، سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کیا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ  مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملی بھگت کر کے  ایک دوسرے کو کرپشن کی کھلی آزادی دی ، گزشتہ 10سال میں انہوں نے ایک دوسرے کو رعایت دی ،دو خاندانوں نے ملک کو قرضوں کے  گہرے کنویں میں دھکیل دیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ انہوں نے  چارٹر آف ڈکیتی کیا،یہ آپس میں نوراں کشتی کھیلتے رہے ، ان کے اکاؤنٹس بڑھتے رہے،ملکی خزانہ خالی ہوتا رہا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ انہوں نے  چارٹر آف ڈکیتی کیا،یہ آپس میں نوراں کشتی کھیلتے رہے ، ان کے اکاؤنٹس بڑھتے رہے،ملکی خزانہ خالی ہوتا رہا۔ مراد سعید نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال کیخلاف کیس چل رہے ہیں ، ان کو 24ہزار ارب کا حساب دینا پڑے گا، احسن اقبال کے بھائی کو پنجاب ہارٹیکلچر ٹاسک فورس کا چیئرمین لگایا گیا، پھر تمام کنٹریکٹ بھائی کو دلوائے گئے۔