Tuesday, April 23, 2024

ملک کو دیوالیہ ہونے سےبچا لیا، کٹھن راستہ طے کرلیا، وزیراعظم

ملک کو دیوالیہ ہونے سےبچا لیا، کٹھن راستہ طے کرلیا، وزیراعظم
June 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ، کٹھن راستہ طے کر لیا جب کہ اب ٹیک آف کا وقت ہے ۔ وزیراعظم نے کہا  کہ 24 ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لینے کا وقت قریب آگیا، جلد تحقیقاتی کمیشن قائم کریں گے،اقامہ رکھنے والوں سے بھی حساب لیا جائےگا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا،کٹھن راستہ طے کرلیا،معیشت مستحکم ہوچکی ہے، اب ٹیک آف کرنے کا وقت آگیا۔ عمران خان نے کہا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سود دے رہے ہیں،ٹیکسوں کا آدھا حصہ قرض میں چلا جاتا ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 30فیصد کمی ہوگئی، عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن گرفتاریوں پر بھی بات چیت ہوئی، عمران خان نے کہا گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں۔ اجلاس میں جہانگیر ترین،حفیظ شیخ،عمر ایوب،مراد سعید، شبر زیدی،فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنما شریک ہوئے،مشیر خزانہ نے بجٹ سے آگاہ کیا،شبر زیدی نے ٹیکس اہداف پربریفنگ دی، جہانگیر ترین نے زراعت پالیسی کی تفصیلات بتائیں۔