Wednesday, April 24, 2024

ملک کو درپیش توانائی قلت پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے:نوازشریف

ملک کو درپیش توانائی قلت پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے:نوازشریف
April 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش توانائی قلت پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے،توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے چین کی تین معروف کمپنیوں کے ایگزیکٹوز نے وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پاک چین اقتصادی تعاون اور نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی کمپنیاں ہوانگ گروپ، آئی سی بی سی کارپوریشن اور زوانرجی کارپوریشن آج پاکستان کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کرینگی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی کی قلت کا سامنا ہےحکومت نے موجودہ دور میں توانائی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا ہےاسی لئے توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہیم کرینگے۔