Tuesday, April 23, 2024

ملک کو اس وقت چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے : اسحاق ڈار

ملک کو اس وقت چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے : اسحاق ڈار
October 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ تاجروں سے تمام  معاملات طے پا گئے ود ہولڈنگ پر قانون سازی  کی  جائے گی، انہوں نے  پارلیمنٹ میں  جلد  ایم کیو ایم ارکان کی  واپسی کا عندیہ  بھی   دیا ۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام  ہم دیکھیں گے میں  اسحا ق ڈار نے کہا کہ  پاکستان کو  چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے معیشت کو سیاست سے الگ رکھا جائے ایم  کیو ایم نومبر کے  شروع  میں پارلیمنٹ میں آ جائے   گی۔ وفاقی  وزیر خزانہ  نے  دعویٰ کیا کہ  دو سال میں دو لاکھ  افرا د  ٹیکس نیٹ  میں شامل   ہوئے، ودہولڈنگ ٹیکس پر  تاجروں  سے معاملات طے پا گئے جلد  قانون سازی  کر دی  جائے  گی۔ اسحاق ڈار  کا مزید کہنا تھا کہ حکومت توانائی  بحران حل  کرنے میں سنجیدہ ہے ساڑھے دس ہزار میگا واٹ کے منصوبے   زیر تکمیل ہیں  جس  سے  اندھیرے ہمیشہ کے  لئے  دور  ہو  جائیں گے۔