Friday, May 3, 2024

ملک کسی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا: شہباز شریف

ملک کسی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا: شہباز شریف
May 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بعض سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ملکی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔ لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم  نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کا سفر شروع ہو چکا ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام خوشحالی کے سفر میں اب رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اٹھ رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بعض عناصر پاکستان کی ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہونے دینا چاہتے مگر ایسے لوگ ناکام ہوں گے۔