Friday, April 19, 2024

ملک کا گردشی قرضہ 10 کھرب کے قریب پہنچ گیا

ملک کا گردشی قرضہ 10 کھرب کے قریب پہنچ گیا
April 22, 2018
لاہور (92 نیوز) گردشی قرضے کئی ڈیموں کی تعمیری رقم ہڑپ کر گئے۔ ملک کا گردشی قرضہ کھرب کے قریب پہنچ گیا جبکہ غیرمعمولی بوجھ اتارنے کے لئے حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سالوں میں کئی ڈیموں کی لاگت کی رقم گردشی  قرضوں  کی صورت میں ادا کر دی گئی۔ متبادل ذرائع  توانائی  نظرانداز کر کے  مہنگی  بجلی خریدنے سے ملکی معیشت پر گردشی قرضوں کا غیر معمولی بوجھ پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں 60 گیگاواٹ  بجلی پیدا کرنے   کے متبادل ذرائع موجود ہیں۔ توانائی کے معیار تقسیم اور حصول کو طے کر کے ملک کو گردشی قرضوں کے چکر سے نجات مل سکتی ہے۔ صرف کالا باغ ڈیم سے 31 سو میگا واٹ بجلی پیدا ہواسکتی ہے ، سورج، روشنی ،  ہوا، پانی، اور صنعتوں  کے فضلہ  سے بجلی پیدا کر کے نجی کمپنیوں سے مہنگی بجلی خریدنے کی مجبوری سے جان چھوٹ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ان متبادل ذرائع توانائی سے سستی اور معیاری بجلی پیدا ہونے سے اشیاء صرف کی لاگت  میں کمی ہونے سے مہنگائی میں بھی کمی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اگر  1991-92  میں کالا باغ ڈیم تعمیر ہو چکا ہوتا تو نہ صرف سستی بجلی پیدا ہو سکتی تھی بلکہ پانی کی بچت کر کے سالانہ 12 ارب ڈالر فائدہ ہوتا۔