Thursday, April 25, 2024

ملک کا چوکیدار ہی چور ہے ، راہول گاندھی

ملک کا چوکیدار ہی چور ہے ، راہول گاندھی
March 7, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز)  راہول گاندھی نے ملک کا چوکیدار ہی چور کا نعرہ لگادیا۔ رافیل ڈیل کی دستاویزات چوری ہونے پر بھارتی اپوزیشن برس پڑی۔کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی نے ذاتی طور پر انیل امبانی کو رافیل ڈیل دلوائی ۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر نریندر مودی چور نہیں تو تحقیقات کیوں نہیں کراتے۔انہوں نے ملک کا چوکیدارہی چورہے  کی نئی لائن بھی متعارف کر ادی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بی جے پی سرکار کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ چاہے کوئی بھی اس کا کام صرف چوکیدار کی حفاظت کرناہے۔راہول نے کہا مودی کیوں نہیں کہتے کہ تحقیقات کرالو ،چوکیدار ہوں چور ی نہیں کی۔

رافیل ڈیل

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ رافیل ڈیل میں کرپشن ہوئی ہے، مودی نےانیل امبانی کوذاتی طورپررافیل طیاروں کاکنٹریکٹ دلوایا،کاغذغائب ہوئے ہیں اس کا مطلب کاغذسچےہیں۔ راہول نے بالا کوٹ ڈرامے کے ثبوت مانگتے ہوئے کہا پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کے اہلخانہ کو بالاکوٹ ڈرامے کے ثبوت چاہئیں۔ راہول گاندھی کی تقریر پر یونین منسٹر ایر ایس پرساد سیخ پا ہو گئے اور بھرپور رد عمل دیا۔ پرساد نے کہا کہ راہول کو اپنی فضائیہ پر یقین ہے نہ سپریم کورٹ پر ۔