Saturday, May 11, 2024

ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہے مارشل لا میں نہیں، چودھری سرور

ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہے مارشل لا میں نہیں، چودھری سرور
October 20, 2019
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہے مارشل لا میں نہیں، مولانا کے دھرنے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہرگز نہیں ہے۔ چودھری سرور کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو لگا ہے، اس وقت پر دھرنا کرنا کیوں ضروری ہے؟، اپوزیشن منقسم ہے، یہ شاید مجبوری کے تحت دھرنے میں چلے جائیں۔ چڑھائی کر کے ڈنڈے لے کر آئیں تو کون کنٹینر دے گا۔ قبل ازیں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 975 ویں عرس تقریبات کے آخری روز مزارشریف پرپہنچے حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔