Friday, April 26, 2024

ملک کا فرسودہ نظام لوگوں کوکھانے اور کھلانے پر مجبور کر تا ہے :پراپرٹی ٹائیکون  ملک ریاض

ملک کا فرسودہ نظام لوگوں کوکھانے اور کھلانے پر مجبور کر تا ہے :پراپرٹی ٹائیکون  ملک ریاض
July 23, 2015
لاہور(92نیوز)بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کہتے ہیں اس ملک  میں کام چلانے کے لئے رشوت انتہائی ضروری ہے ہر بڑا آدمی قبضہ مافیا کی سرپرستی کرتا ہے، پراپرٹی ٹائیکون اعتراف کرتے ہیں کہ وہ ہر کام کے لئے رشوت کا سہارا لیتے ہیں ان کے اثاثے کیسے بنےاور رشوت کی بات چھیڑ  کر وہ آخر ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں یہ سوالات اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پروگرامز میں ملک ریاض نے دعویٰ کر ڈالا کہ اس ملک میں ہر  کام کے لئے رشوت ضروری ہے  اس رشوت کی کہانی ملک ریاض خود سنا رہےہیں۔ ملک ریاض نے ملکی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرسودہ  نظام لوگوں کو کھانے اور کھلانے پر مجبور کرتا ہے اگر آگے بڑھنا ہے تو کھلانا پڑے گا بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین نے ملک کے ہر بڑے  آدمی کو قبضہ مافیا کا سرپرست قراردے ڈالا۔ ملک ریاض  کے ان متنازع بیانات سے بہت سے سوالات جنم دے رہے ہیں ، اربوں کے اثاثے رکھنے والے ملک ریاض رشوت دینے کو معمولی بات سمجھتے ہیں تو قوم پر یہ بات آشکار کرنا ہوگی کہ  اس رشوت کی بہتی گنگا میں کون کون ہاتھ دھو رہا ہے ،سوال یہ پیدا ہوتا  ہے کہ اربوں  مالیت کی اراضی من پسند الاٹمنٹ اور دیگر امور کے لئے اگر پیسہ رشوت کی مد میں بہایا گیا تو کیا یہ قانونی اقدام ہے یا غیر قانونی  ؟؟ سپریم کورٹ میں ہزاروں ایکڑ اراضی بحریہ ٹاؤن کو الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ ملک ریاض سے منسوب کرپشن اسکینڈل میں کون کون شکنجے میں آتا ہے ۔