Friday, April 19, 2024

ملک کا اصل مسئلہ شفاف الیکشن ہے، شبلی فراز

ملک کا اصل مسئلہ شفاف الیکشن ہے، شبلی فراز
September 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے ملک کا اصل مسئلہ شفاف الیکشن ہے۔

شبلی فراز نے نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو ہارتا ہے کہتا ہے دھاندلی ہوئی ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے مکمل شفاف الیکشن ممکن ہوں گے۔ انہوں نے کہا ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے ۔ گلی محلے کے کام بلدیاتی نمائندوں کی ذمے داری ہے۔ بدقسمتی سے جمہوری ادوار میں لوکل باڈیز کو موقع نہیں مل پاتا۔

شبلی فراز نے لوکل باڈیز کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا بلدیاتی اداروں کے بغیر کوئی بھی جمہوری ڈھانچہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ بلدیاتی نمائندے مقامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران بلدیاتی نمائندوں کی کمی محسوس کی گئی۔