Sunday, May 12, 2024

ملک پر آج بھی مافیا مسلط ہے ، سراج الحق

ملک پر آج بھی مافیا مسلط ہے ، سراج الحق
January 22, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ملک پر آج بھی مافیا مسلط ہے۔ سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف راولپنڈی میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھا دیا گیا۔ جو گھر نہیں چلا سکتے۔ ملک ان کے حوالے کر دیا گیا۔ چینی کی قیمت سے انکو فائدہ پہنچایا گیا جن کے جہاز پر عمران خان سفر کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں لاکھوں کی تنخواہ میں میرا گھر نہیں چلتا، اگر لاکھوں کی تنخواہ میں انکا گزارا نہیں تو عوام کا چند ہزار میں گزارا کیسے ہو سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا پھر کہتے ہیں قبر میں سکون ملے گا مگر آپ کو قبر میں بھی سکون نہیں ملنا ۔ آپ نے مسلسل جھوٹ بولا، یہ جھوٹوں کی حکومت اور آٹا چاروں کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا مدینہ کی اسلامی ریاست والوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو سچ تھی ۔ آپ لوگ تو عوام کا مزاق اڑاتے ہیں کہتے کل نومبر دسمبر میں زیادہ کھاتے ہیں ۔ شیخ رشید صاحب یہ جنوری کا مہینہ ہے حکومت مفلوج ہے اسکے سوچنے کی طاقت ختم ہو چکی ۔ پندرہ ماہ میں اپنے پاوں پر نہیں کھڑی ہو سکی ۔ سراج الحق بولے ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں مجھے ابو کا نہیں عوام کا غم ہے۔ ایوانوں کے اندر اور باہر آپ کا کیس لڑنے کیلئے کھڑا ہوا ہوں ۔ میں نے انکو چھوڑنا نہیں ہے ۔ یا مہنگائی کو یا انکو بھگا دینا ہے۔