Friday, May 3, 2024

ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے !!! پاسنگ آﺅٹ تقریب میں جونیئر پٹرولنگ افسران کا عزم

ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے !!! پاسنگ آﺅٹ تقریب میں جونیئر پٹرولنگ افسران کا عزم
August 3, 2015
لاہور (92نیوز) ملک کی شاہراہوں پر سفر کرنیوالی عوام کی حفاظت کا بیڑہ اٹھانے کا عزم لئے چھ سو انہتر جونیئر پٹرولنگ افسران نے تربیت مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ٹریننگ سنٹر میںملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے چھ سو انہتر جونیئر پٹرولنگ افسران کی چھ ماہ کی ٹریننگ مکمل ہونے پر پاسنگ آﺅٹ تقریب ہوئی۔ تربیت حاصل کرنے والوں میں چھہتر خواتین بھی شامل ہیں۔ وطن کی خدمت کے جذبہ سے سرشار پٹرولنگ افسران نے کہا کہ آج کے دن کا شدت سے انتظار تھا۔ آئی جی موٹر وے سلیم بھٹی نے کہا کہ جونیئر پٹرولنگ افسران کو مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت دی گئی ہے جو سکیورٹی کی نگرانی کرنے کے قابل بھی ہونگے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے دوران نئی شاہراہیں بنیں گی جہاں ان کی خدمات اہم ہو نگی۔ پاسنگ آﺅٹ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے دیگر محکموں کو بھی اس کی تقلید کرنے کی ہدایت کی۔ جواں ہمت جونیئر پٹرولنگ افسروں نے حلف اٹھایا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔