Saturday, April 27, 2024

ملک میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیا

ملک میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیا
March 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیا۔ صرف رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جانے لگی۔

سربراہ گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفندیار نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن بند کرنا افسوسناک  قرار دے دیا۔ انہوں نے رہ جانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو رجسٹرڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر ملک میں کورونا وبا بے قابو ہو گئی ، ایک روز مین مزید 4525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات 14 ہزار 256 ہوگئی ہیں جب کہ  کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 64 ہزار 889 متاثر ہوئے، پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 227 ہو گئی، خیبرپختونخوا  میں 85 ہزار 581 اور بلوچستان 19 ہزار 585 افراد متاثر ہوئے ۔