Wednesday, May 8, 2024

ملک میں ہرسال 6ہزار بچے تھیلیسیمیا کیساتھ پیدا ہوتے ہیں: طبی ماہرین

ملک میں ہرسال 6ہزار بچے تھیلیسیمیا کیساتھ پیدا ہوتے ہیں: طبی ماہرین
February 26, 2017

کراچی (92نیوز) خون کے موذی مرض تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو سستا اور فوری علاج دینے کے لیے کراچی میں ڈاکٹروں نے سرجوڑ لئے۔   ماہرین کا کہنا ہے مریضوں کی معلومات  شیئر کرنے اور ایک ہی پروٹوکول پر عمل کرکے وقت اور پیسہ دونوں بچائے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماہرین طب بچوں کو تھیلیسیمیا جیسے مرض سے بچانے اور ان کو سستا علاج فراہم کرنے کے لیے ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے۔ ماہرین طب نے اتفاق کیا اگر مریض سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں تو وقت اور پیسہ بچایا جاسکتا ہے۔

نجی این جی او کے چیئرمین محمد اقبال کہتے ہیں ایک مریض بچے کے علاج پر چالیس ہزار روپے مہینہ تک علاج کا خرچ آتا ہے۔ صاحب حیثیت افراد اور این جی اوز کو بچوں کی جان بچانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ہرسال 6ہزار سے زائد بچے تھیلے سیمیا کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ مریض بچوں کوہرماہ دو بار خون لگوانا ضروری ہوتاہے۔