Monday, September 16, 2024

ملک میں ہر دسویں عورت چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہے: طبی ماہرین

ملک میں ہر دسویں عورت چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہے: طبی ماہرین
February 15, 2017

اسلام آباد (92نیوز) چھاتی کا کینسرایک جان لیوا بیماری ہے۔ پاکستان میں ہر دسویں عورت اس بیماری کا شکار ہونے لگی۔ 30فیصد متاثرہ بروقت علاج نہ ہونے سے خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ 35سے 50سال عمر کی خواتین میں چھاتی کا کینسر عام ہو چکا ہے۔ گلٹیاں، درد کی شکایت اور کمزوری اس بیماری کی علامات ہیں۔ پمز میں قائم وفاقی بریسٹ کینسر سکریننگ سنٹر میں ایک ہزار خواتین کی سکریننگ کی گئی تو 90خواتین مرض میں مبتلا نکلیں۔

بریسٹ کینسر سکریننگ سنٹر میں مرض کی تشخیص اور علاج کے لئے جدید سہولتیں موجود ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں خاندانی ہسٹری، جینیاتی تبدیلی، ورزش کی کمی، غیرمتوازن خوراک، ماحولیاتی اثرات اور بچے کو ماں کا دودھ نہ پلانا چھاتی کے کینسر کی وجوہات ہیں۔

چھاتی کا کینسر ہر سال 30فیصد خواتین کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے جبکہ اتنے فیصد ہی خواتین کو زندہ رہنے کے لئے سرجری تک کرانا پڑتی ہے۔