Tuesday, May 21, 2024

ملک میں گیس کے بحران سے عوام پریشان، سندھ میں سی جی این اسٹیشنز کھل گئے

ملک میں گیس کے بحران سے عوام پریشان، سندھ میں سی جی این اسٹیشنز کھل گئے
December 29, 2019
کراچی (92 نیوز) ملک میں گیس کے بحران سے عوام پریشان، کراچی سمیت سندھ میں سی جی این اسٹیشنز 24 گھنٹے کی بندش کے بعد 12 گھنٹوں کیلئے کھل گئے۔ سردی کے ساتھ گیس بحران بھی شدت اختیار کرگیا، پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس بندش کے باوجود شارٹ فال جاری ہے، بیشتر علاقوں میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، نان بائی بھی لکڑیاں جلا کر روٹیاں اور نان لگانے پر مجبور ہوگئے۔ ادھر کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے بعد کھل گئے، فراہمی شام سات بجے تک جاری رہے گی۔ فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگنا شروع،گیس پریشر میں بھی کمی کی شکایات موصول ہونے لگیں۔ سی این سی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔