Sunday, May 12, 2024

ملک میں گیس کا شدید بحران، کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پھر بند

ملک میں گیس کا شدید بحران، کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پھر بند
December 28, 2019
کراچی (92 نیوز) ٹھٹھرتی سردی میں ملک میں گیس کا شدید بحران پر شہری صورتحال سے پریشان ہو گئے، کراچی سمیت سندھ میں 7 روز بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز پھر بند کر دیئے گئے۔ رات بھر شہر قائد میں فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، شاہراہ پاکستان، شہید ملت روڈ، اسٹیڈیم روڈ پر شہریوں کو گیس کے حصول کیلئے دشواری کا سامنا رہا، شہریوں کو صرف 8 گھنٹے ہی گیس مل سکی۔