Friday, April 19, 2024

ملک میں گندم کی 15 لاکھ میٹرک ٹن قلت ، گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

ملک میں گندم کی 15 لاکھ میٹرک ٹن قلت ، گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ
July 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں گندم کی 15 لاکھ میٹرک ٹن قلت سے متعلق وزارت فوڈ سکیورٹی کے تخمینے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے بیرون ملک سے گندم درآمد کا تخمینہ لگا لیا۔ کینیڈا اور امریکہ سے درآمد کی جانیوالی گندم کا تخمینہ 257 ڈالر فی ٹن لگایا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق بیرون ملک سے درآمد کی جانیوالی گندم کراچی پورٹ پر 1929 روپے فی 40 کلو گرام پڑے گی۔ درآمدی گندم کی قیمت ملتان ڈرائی پورٹ پر 2029 روپے فی 40 کلو گرام ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پہلے مرحلے میں 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کے پرمٹ جاری کر دیئے۔ مزید 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کے پرمٹ دوسرے مرحلے میں جاری کیے جائیں گے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے درآمدی گندم کے تخمینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی۔