Saturday, April 20, 2024

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ
January 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ ایک دن میں 48 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 1 ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308 ، پنجاب میں 1 لاکھ 50 ہزار 889 ، کے پی کے میں 64 ہزار 78 ، بلوچستان میں 18 ہزار 640 ، اسلام آباد میں 40 ہزار 304 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.2 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 78 ہزار 517 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 604 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 377 ، پنجاب 10 ہزار 988 ، کے پی کے میں 3 ہزار 476 ، اسلام آباد 1 ہزار 696 ، گلگت بلتستان 27 ، بلوچستان 330 اور آزاد کشمیر میں 269 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 81 ہزار 688 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔