Thursday, May 9, 2024

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 30, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 839 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 40 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 25 ہو گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت 2 ہزار 46 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 423 ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 14 ، پنجاب میں 1 لاکھ 19 ہزار 35 ، کے پی کے میں 47 ہزار 190 ، بلوچستان میں 17 ہزار 158 ، اسلام آباد میں 30 ہزار 123 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 649 ہے۔

ترجمان نے کہا گذشتہ روز 33 ہزار 302 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 8 ہزار 810 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 614 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 2 ہزار 543 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔