Saturday, April 20, 2024

ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی !!! حکومت کیخلاف سازش ہو رہی ہے: وزیر مملکت پانی و بجلی

ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی !!! حکومت کیخلاف سازش ہو رہی ہے: وزیر مملکت پانی و بجلی
June 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ اور پیداوار 16 ہزار میگاواٹ ہے، لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کم ہے، اچھالا زیادہ جا رہا ہے۔ 92 نیوز سے خصو صی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ کے مسئلے پر حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ملک کے کسی بھی حصے میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کمپنی کوساڑھے 6 سو میگاواٹ اضافی بجلی دے رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کمپنی کے انتظامات درست نہیں تو یہ ان سے پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کے الیکٹرک کے ساتھ قانونی معاہدے کئے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔