Saturday, May 18, 2024

ملک میں کچھ نہیں ہورہا،حکومت مدت پوری کرے گی، شاہد خاقان عباسی

ملک میں کچھ نہیں ہورہا،حکومت مدت پوری کرے گی، شاہد خاقان عباسی
November 14, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے مختصر دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کیلئے10سالہ پیکج کا اعلان کر دیا۔ امن و امان سے متعلق اجلاس میں بھی صوبے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک رورز دورے پر کوئٹہ پہنچے تو ائیر پورٹ پر وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سمیت ارکان اسمبلی نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم کے ہمرا ہ وفاقی وزیر میردوستین خان ڈومکی مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ بھی تھے۔

گورنر ہاﺅس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت امن وامان اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں وزیراعلی گونر بلوچستان صوبائی وزراءکمانڈر سدرن کمانڈ سمیت سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کے دوران وزیراعظم نے بلو چستان کے دس سالہ پیکج کا اعلان کیا۔ وزیرعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دورے کامقصد کا امن وامان کی جائز ہ لینا تھا بلوچستان پیکج پر عمل دآمد کے لئے ہر دوماہ بعد کوئٹہ کا دورہ کیا کروں گا۔  

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے پیکجز کا اعلان ہوتا رہا تاہم یہ پیکجز اہل بلو چستان کی تقدیر بدلنے میں ناکام رہے۔