Wednesday, May 1, 2024

ملک میں کورونا کے کیسز کم ہونے لگے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1114افراد متاثر ہوئے

ملک میں کورونا کے کیسز کم ہونے لگے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  1114افراد متاثر ہوئے
July 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  ملک  میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں  1 ہزار 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 402 تک جا پہنچی،  ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 347 ہے۔

ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو  لاکھ 46 ہزار 131 ہو گئی ،  گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5924 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20  ہزار 52،پنجاب میں 92 ہزار 655 ، خیبرپختونخوا  میں  33ہزار 845 ، بلوچستان میں  11ہزار 708  ، اسلام آباد میں  14ہزار 987 ، آزاد جموں و کشمیر میں  2065 ، گلگت میں 2090 ہو گئی۔