Thursday, April 25, 2024

ملک میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، مزید ایک ہزار487 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، مزید ایک ہزار487 نئے کیسز رپورٹ
July 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کیسز میں روز بروز کمی آنے لگی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 487 کیسز اور 24 اموات ہوئیں۔ 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریضوں نے وائرس کوشکست دے دی۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار سے بھی کم ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 487 کیسز سامنے آئے جبکہ 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 5787 ہو گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا سے 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 رہ گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 800 ہو گئی۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 91 ہزار 691 ہے۔ کے پی کے میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، اسلام آباد میں 14 ہزار 821، آزاد جموں و کشمیر میں 2012 اور گلگت بلتستان میں 1942 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 630 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔