Saturday, April 20, 2024

ملک میں کورونا کے وار لگاتار ، مزید 73 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا کے وار لگاتار ، مزید 73 افراد انتقال کر گئے
August 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے۔ کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 94 ہزار 699 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 86 ہزار 606 ہو گئے ہیں۔ سندھ میں 46 ہزار 666 کیسز ، پنجاب میں 20 ہزار599 ، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 530 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں ایکٹو کیسز 5 ہزار 886 ہیں۔ گلگت بلتستان میں 989 ، بلوچستان میں 916 اور آزاد جموں و کشمیر میں 5 ہزار 20 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 73 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 تک پہنچ چکی ہے۔ 9 لاکھ 83 ہزار 754 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24  گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔