Monday, May 13, 2024

ملک میں کورونا کے وار تیز، مزید 25 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا کے وار تیز، مزید 25 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی، ایک روز میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 1436 نئے کیسز سامنے آگئے۔ ایکٹو کیسز17 ہزار سے تجاوز کرگئے۔ گذشتہ روز 32 ہزار 350 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1436 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 968 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 417 ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 804 تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 542، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 577، کے پی کے میں 40 ہزار 397، بلوچستان میں 16 ہزار 55، اسلام آباد میں 21 ہزار 557، آزاد جموں و کشمیر میں 4703 اور گلگت بلتستان میں 4358 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 32 ہزار 350 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 76 ہزار 263 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1870 ہے جبکہ 1067 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔