Friday, April 26, 2024

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، 24 گھنٹوں میں 28 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، 24 گھنٹوں میں 28 نئے کیسز رپورٹ
March 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے۔ 24 گھنٹوں میں 28 نئےکیسز رپورٹ ہو گئے۔ مریضوں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی۔ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 296 کیسز ، بلوچستان میں 5 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 115 ہو گئی۔ گلگت بلتستان میں 81، خیبرپختونخوا 78 اور اسلام آباد میں 16 کیسز ہیں۔ 19 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا وائرس مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے۔ مکمل صحتیاب ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ۔ مزید صحتیاب ہونے والے مریضوں کا تعلق سندھ سے ہے۔ سندھ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ۔ مذید 10 مریضوں کے حالیہ ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے تمام 10 افراد کا تعلق کراچی ہے۔ اس سے قبل سندھ میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے تھا۔ ملک بھر میں مہلک وائرس سے اب تک 19 افراد صحتیاب ہو چکے جن میں سے سندھ میں 14 ،3 کا پنجاب اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔